اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال زکوة کا نصاب38ہزار810روپے مقرر کردیا

جمعہ 27 جون 2014 07:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال زکواة کا نصاب38ہزار810روپے مقرر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو ایسے بچت کھاتوں پر نئے نصاب کے حساب سے2.50فیصد زکواة کاٹی جائے گی جس میں38810روپے سے زائدرقم بچت ہوگی،تاہم کرنٹ اکاوٴنٹ اور سیلری اکاوٴنٹ سے زکواة کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ برس زکواة کا نصاب41872روپے تھا،تاہم امسال چاندی کی قیمتیں گھٹنے کے باعث زکواة کے نصاب میں کمی کی گئی ہے۔