شہزادہ خالد بن بندر سعودی انٹیلی جنس کے نئے سربراہ مقرر، شہزادہ بندر بن سلطان کو خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، خصوصی ایلچی اور نیشنل ڈیفنس فورس کے سیکرٹری کے عہدے بھی دے دیئے گئے

بدھ 2 جولائی 2014 06:24

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء )سعودی عرب کے فرمانرواء شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو جنرل انٹیلی جنس کا نیا چیف مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ بندر بن سلطان کو خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، خصوصی ایلچی اور نیشنل ڈیفنس فورس کے سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں شاہی محل سے شاہ عبداللہ کی جانب سے حالیہ تقرریوں کے بارے میں ایک فرمان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو انٹیلی جنس چیف بنایا گیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے سعودی دستور مجریہ 1412ھ کے آرٹیکل 58 کے تحت تمام متعلقہ محکموں کو اس نئی تقرری کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فرمان کی روشنی میں شہزادہ خالد بن بندر کو جنرل انٹیلی جنس چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں وزیر کے اختیارات اور پروٹوکول حاصل ہو گا۔