برطانوی یونیورسٹی کاگذشتہ مہینے قتل ہونے والی سعودی طالبہ کے نام پر یادگاری اسکالرشپ کے اجراء کا اعلان

بدھ 2 جولائی 2014 06:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)برطانوی یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ گذشتہ مہینے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ماری جانے والی سعودی طالبہ ناھد المانع کے نام پر یادگاری اسکالرشپ کا اجراء کرے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ایسکس کے ایک اعلی عہدیدار نے غیر ملکی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بتیس سالہ ناھد غیر معمولی طالبہ تھیں اور یہ اسکالرشپ کمیونٹی کی اس باصلاحیت رکن کی یاد کو تازہ رکھنے میں مدد دے گا۔المانع کو 17 جون کو کولچسٹر کے ایک پارک میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :