رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح 100 روپے فی کس ہوگی، مفتی منیب

بدھ 2 جولائی 2014 06:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطرہ‘ فدیہ کی رقم 100 روپے فی کس کا اعلان کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق صدقہ فطر‘ فدیہ کی رقم 100 روپے فی کس ہے۔

(جاری ہے)

گندم کے حساب سے فطرانہ 100 روپے 30 دن کا 3 ہزار روپے ،جو کے حساب سے 240 روپے فی کس 30 یوم کا 7200 روپے جبکہ کھجور کے حساب سے 1280 روپے فی کس جوکہ 30 یوم کا فطرانہ 38400 روپے‘ کشمکش کے حساب سے 2560 روپے 30 یوم کے حساب سے 76800 روپے ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ اہل ثروت اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر و فدیہ ادا کریں۔