8 سال کے تمام ایونٹس پر بگ تھری کا قبضہ ،بگ فور کچھ حاصل نہ کر سکا

بدھ 2 جولائی 2014 06:08

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)بگ تھری کو آئندہ 8 سال تک کرکٹ کے تمام بڑے ایونٹس کی میزبانی مل گئی ۔بھارت 3 ،انگلینڈ2 اور آسٹریلیا ایک میگاایونٹ کی میزبانی کرے گا۔پاکستان کوئی بھی میگا ایونٹ حاصل نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے تین بڑوں نے 8 سال تک تمام بڑے ایونٹس کی میزبانی پر قبضہ جما لیا ہے ۔بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 چیمپئنز ٹرافی2021 اور ورلڈ کپ2023 کی میزبانی پر قاقبض ہے ۔آسٹریلیا ورلڈ کپ2015 اور ٹی ٹونٹی 2020 جبکہ انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی2017 اور ورلڈ کپ2019 کی نمائندگی کرے گا۔8 سال میں ہونے والے تمام بڑے ایونٹس پر ان 3 بڑے ممالک کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان کو کسی بھی ایونٹس کی میزبانی نہ مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :