سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کرنیوالے ٹربیونل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

بدھ 2 جولائی 2014 06:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کرنیوالے ٹربیونل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کو انکوائری ٹربیونل کا سربراہ نہیں بنایا جاسکتا کیونکہ انکوائری کے بعد جب کیس کی سماعت شروع ہوگی تو ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ایک انکوائری انسپکٹر کی طرح ہائیکورٹ کے جج کو پیش ہوکر بیان قلم بند کرانا پڑے گا ،جو ہائیکورٹ کے جج کی توہین ہوگی کیونکہ ایک تفتیشی افسر کے لیول کا کام ہائیکورٹ کا جج کررہا ہے ،جبکہ انکوائری ٹربیونل کے سامنے جو بیانات قلم بند کئے جارہے ہیں ان کی نقول بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ، انکوائری ٹربیونل کی قانونی حیثیت بھی واضح نہیں ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس انکوائری ٹربیونل کو کاروائی سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :