سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کرپشن کیس میں گرفتار،کرپشن کیس نکولس سوکوزی کے سیاسی مستقبل کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین

بدھ 2 جولائی 2014 06:23

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 2007 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے، ان سے کرپشن کے حوالے سے 24 گھنٹوں تک تحقیقات کی جائے گی جس میں مزید ایک دن کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے فراڈ کیس میں نکولس سرکوزی کے وکیل تھیری ہرزوگ اور 2 مجسٹریٹس کو حراست میں لیا تھا تاکہ فراڈ کیس کی انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ان کی دخل اندازی کا پتہ لگایا جا سکے۔واضح رہے کہ نکولس سرکوزی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک کیس سے متعلق اندرکی کہانی جاننے کے لئے مجسٹریٹ سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ 2007 میں میں ہونے والی انتخابی مہم کے دوران کچھ ججز نے ان کا موبائل فون کا ڈیٹا اس شق کی بنیاد پر ریکارڈ کیا کہ انتخابی مہم کے لئے انھیں لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی نے مبینہ طور پر پیسے رقم فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ کیس نکولس سوکوزی کے سیاسی کیرئیر کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی 2017 کے صدارتی انتخابات میں واپسی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :