خضدار، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ہندو تاجر قتل

بدھ 2 جولائی 2014 06:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء )بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا واقعہ کیخلاف ہندو تاجر اور برادری سراپا احتجاج بن گئی واقعہ کیخلاف لوگوں اور ہندو تاجروں نے اپنی دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند کردیئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق خضدار میں مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرکے ہندو تاجر بھگوان داس ولد مند لال پر اس وقت فائرنگ کردی

جب وہ اپنی دکان کھول رہا تھا گولیاں لگنے سے بھگوان داس شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا گیا لیکن یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کیخلاف ہدنو تاجروں نے اپنی دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند کردیا واقعہ کے بعد ہندو برادری کے لوگوں اور تاجروں کے علاوہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقتول کی نعش کو جب ان کے گھر پہنچایا گیا تو کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :