راولپنڈی،اے این ایف حکا م نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں محمد حنیف عباسی اور ان کے شریک جرم ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا

بدھ 2 جولائی 2014 06:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء )اے این ایف حکا م نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی اور ان کے شریک جرم ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا، گزشتہ روز منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت شروع کی تو اے این ایف حکا م نے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا، عدالت نے چالان آنے پر مقدمہ کی سماعت 4اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کرلیا، اے این ایف حکام نے محمد حینف عباسی ، باسط عباسی وغیرہ کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر حنیف عباسی حاضر نہیں تھے، ان کی طرف سے درخواست پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :