میچ فکسنگ ، کیوی کرکٹر لو وینسنٹ پر تاحیات پابندی عائد

بدھ 2 جولائی 2014 06:08

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لووینسنٹ نے منگل کے روز کہا کہ ان پر میچ فکسنگ کے الزام پر تاحیات کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا نام لووینسنٹ اور میں نے دھوکہ کیا،میں نے کئی مواقعوں پر فکسنگ کے ذریعے پیسہ وصول کرنے کا انتخاب کرکے پیشہ ور سپورٹس مین کی حیثیت سے اپنے کردار کی خلاف ورزی کی۔توقع ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو دیر گئے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :