شہری اپنے شہر کا کوڈ ملا کر 1135پر دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں، فوجی حکام

بدھ 2 جولائی 2014 06:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا ہے جہاں عوام بھی دہشت گردوں کے بارے میں شہر کا کوڈ ڈائل کرنے کے بعد مفت 1135پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی حکام کے مطابق سول اور عسکری حکام کے مشترکہ کنٹرول روم میں بلامعاوضہ فون کیا جاسکتا ہے۔ عوام شہر کا کوڈ ڈائل کرنے کے بعد 1135 پر دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دیں۔