سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ سرمایہ کاری بارے قائم مشترکہ بینک اکاؤنٹ سے رقم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی

بدھ 2 جولائی 2014 06:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ سرمایہ کاری بارے قائم مشترکہ بینک اکاؤنٹ سے رقم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ حکم بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر جاری کیا ہے جس میں کہا گیاتھا کہ عدالت نے ڈی ایچ اے کے انفرادی اکاؤنٹ کی بجائے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے مشترکہ اکاؤنٹ کو فریز کردیاتھا حالانکہ ای او بی آئی کے سودے بازی میں بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے کے ساتھ فریق نہیں تھی۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے منگل کے روز سماعت کی اس دوران بحریہ ٹاؤن کی جانب سے زاہد بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم سے بحریہ ٹاؤن متاثر ہوا ہے،اس پر عدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا اطلاق صرف ڈی ایچ اے کے انفرادی اکاؤنٹ پر ہوگا بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :