فرنچ اوپن چیمپیئن نڈال اور شیرپووا ومبلڈن سے باہر

بدھ 2 جولائی 2014 06:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور روس کی ماریا شیراپووا اپ سیٹ شکست کے بعد ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔سال کے سب سے بڑے ٹینس ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 144ویں نمبر پر موجود آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ومبلڈن ٹینس کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فرنچ اوپن چیمپیئن رافیل نڈال کو شکست دے دی۔

پہلی مرتبہ ومبلڈن کھیلنے والے نک کرگیوس نے نڈال کو 6-7، 7-5، 6-7 اور 6-3 سے مات دی۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز میں روس کی ماریا شیراپوا چوتھے راؤنڈ کی مہمان ثابت ہوئیں جہاں انہیں جرمنی کی انجلیک کیربر نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔کیربر نے سات چھ، چار چھ اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔یاد رہے کہ نڈال اور شیرپووا نے گزشتہ ماہ ہی فرنچ اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا ومبلڈن میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔فیڈرر نے اسپین کے ٹومی روبریڈو کواسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کی فتح کا اسکور 6-1، 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :