آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیس،وفاق اور صوبوں کی رپورٹس مسترد،سپریم کورٹ نے7 جولائی کو وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز خوراک کو ذاتی طور پر طلب کر لیا،امراء اور مراعات یافتہ طبقے کو بھی سبسڈی میں شامل کرکے غریبوں کیساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ جب تک عراق سے تریاق آئے گا سانپ کا ڈسا تو مرجائے گا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ، پاکستان میں بابرکت رمضان المبارک آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی‘ شاید حکومت برکت حاصل کرنا چاہتی ہے‘ ہمیں ڈیٹا نہیں چاہئے، غریب کے پیٹ میں ڈیٹا ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا،ججز بھی مراعات یافتہ طبقہ ہیں انہیں بھی سبسڈی کی ایک دمڑی نہیں ملنی چاہئے‘ کے پی کے میں تبدیلی کی امید تھی وہ بھی پوری نہیں ہورہی‘ وفاق اور صوبے لوگوں کو بنیادی حقوق نہیں دیں گے تو عدلیہ اپنے فرائض سے روگردانی نہیں کرسکتی‘ ریمارکس، سرکاری افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر صرف کاغذوں کا پیٹ بھرتے رہتے ہیں‘ جسٹس گلزار
بدھ 2 جولائی 2014 06:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاق اور صوبوں کی جانب سے دی گئی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کردیا ہے اور 7 جولائی کو وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز خوراک کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے اور ان سے غریب عوام تک سستے آٹے کی ترسیل ہونے کے حوالے سے حلف نامے بھی طلب کئے ہیں‘ سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اکتوبر 2013ء سے اب تک کے عدالتی احکامات پر جو عمل کیا گیا ہے اس حوالے سے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کریں‘ سیکرٹریز مستحقین خوراک تک آٹے و دیگر خوراک آئٹمز کی فراہمی کیلئے عدالت کو ٹھوس اور قابل عمل تجاویز بھی دی جائیں عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ سبسڈی کا تعلق عمومی حالات سے ہے جو غریب لوگوں کیلئے ٹارگٹڈ نہیں ہیں جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مملکت خداداد پاکستان میں بابرکت رمضان المبارک آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی‘ شاید حکومت برکت حاصل کرنا چاہتی ہے‘ ہمیں ڈیٹا نہیں‘ کیونکہ غریب کے پیٹ میں ڈیٹا ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا‘ امراء اور مراعات یافتہ طبقے کو بھی سبسڈی میں شامل کرکے غریبوں کیساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ جب تک عراق سے تریاق آئے گا سانپ کا ڈسا تو مرجائے گا‘ یہ کمیٹیاں بنانے کا نہیں عمل کا وقت ہے‘ کیا حکمرانوں کے سینوں میں دل نہیں ہے کہ انہیں غریبوں کا احساس تک نہیں‘ ججز بھی مراعات یافتہ طبقہ ہیں انہیں بھی سبسڈی کی ایک دمڑی نہیں ملنی چاہئے‘ کے پی کے میں تبدیلی کی امید تھی وہ بھی پوری نہیں ہورہی‘ کے پی کے میں پانچ ارب روپے ٹارگٹڈ خوراک کیلئے رکھنا خوش آئند ہے مگر اس پر عمل کیسا ہوگا‘ وفاق اور صوبے لوگوں کو بنیادی حقوق دیں اگر وہ حقوق نہیں دیں گے تو عدلیہ اپنے فرائض سے روگردانی نہیں کرسکتی‘ عدالت کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ حکومتوں کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کرے‘ گھر بیٹھے بنائے گئے سروے قابل قبول نہیں‘
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ سرکاری افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر صرف کاغذوں کا پیٹ بھرتے رہتے ہیں‘ قانون تو بن جاتا ہے مگر اس پر عمل نہیں ہوتا‘ کمیٹیاں بننے سے گاڑیاں اور کھانے کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں مگر اس سے غریب کے مسائل حل نہیں ہوتے۔
(جاری ہے)
جسٹس جواد نے توفیق آصف سے کہا کہ بتائیں عدالت کیا کرے اور کیا کرسکتی ہے اور کیا ہونا چاہئے۔ توفیق آصف نے کہا کہ اگر سیرت اصغر کی رپورٹ کو مدنظر رکھیں تو عدالتی سماعت کی روح کے مطابق نظر نہیں آتا۔
ہم بند گلی میں ہیں اگر یہ رپورٹ سچی بھی ہے تو بھی یہ سارا انحصار کررہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔ پوری آبادی کا اٹھارہ فیصد کو فائدہ دے رہے ہیں۔ 1200 روپے فی گھر دے رہے ہیں۔ آئین و قانون کا جو مقصد ہے وہ پورا نہیں ہوتا۔ خوراک کیساتھ ساتھ چھت اور دیگر لوازمات ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم خوراک کی بات کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت خود بتائے کہ لوگوں تک خوراک کیسے پہنچے گی۔ آئین کا نفاذ ہوتا ہے۔ لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہونا ہے۔ توفیق نے کہا کہ حقائق بہت ہی تلخ ہیں ساری سماعت کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ دو دراز میں رہنے والی فیملی کو اگر ریلیف ملتا ہے تب تو ہم مانیں لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ شہر کے اندر گاڑی رکھنا خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سی ایژن جی کی وجہ سے چند سو روپے بچانے کیلئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں‘ خواتین بھی اس میں شامل ہیں۔ ہم تو بہت ہی غریب لوگوں کی بات کررہے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم پانی ”کچھ“ رہے ہیں‘ کوئی حل بتائیں۔ وہ لوگ جنہیں ٹارگٹڈ اناج کی فراہمی ہورہی ہے۔ رمضان شروع ہوا تو اور مہنگائی ہوگئی ہے۔ شاید یہ اسلامی مملکت ہونے کی وجہ سے سب برکتیں حاصل کررہے ہیں۔ ہمارے نزدیک صوبوں کی ذمہ داری زیادہ نظر آتی ہے۔ بلوچستان کے ڈائریکٹر فوڈ پیش ہوئے ہیں وہ ڈیٹا بتانے لگے تو جسٹس جواد نے کہا کہ ہمیں ڈیٹا نہیں چاہئے غریب کے پیٹ میں ڈیٹا ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دس علاقے بارکھان اور کوہلوں سمی دیگر علاقے شامل ہیں ان میں سبسڈی دی جارہی ہے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ گوادر تک کے لوگ غریب ہیں۔ بلوچستان حکومت نے بتایا کہ 100 کلوگرام گندم کی قیمت 3650 روپے ہے۔ 650 روپے فی 100 کلوگرام ہمیں زائد دینا پڑتا ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہ ختم ہوجائے۔ 21 کروڑ روپے رمضان میں سبسڈی دے رہے ہیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ یہ فائدہ آپ کہاں سے دے رہے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جو لوگ قوت خرید ہی نہیں رکھتے ان کیلئے کیا کرتے ہیں تو حکومت بلوچستان نے بتایا کہ سب معاملات بہتر کررہے ہیں۔ جسٹس جواد نے گورنر بلوچستان‘ وزیراعلی سمیت سبسڈائز آٹا دے رہے ہیں۔ وہ لوگ بھی ہیں کہ جن کو سبسڈی دینے کی ضرورت نہیں ہے ان کو کیوں دے رہے ہیں۔ ٹارگٹڈ معاملہ کیوں نہیں کرتے۔ آپ تو سمارٹ کارڈ بھی بن چکے ہیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ چار گنا سبسڈی بڑھا کر بھی آپ غریب لوگوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ غریب آدمی اور امراء میں آپ فرق ہی نہیں کررہے۔جسٹس جواد نے کہا کہ جن کو ضرورت نہیں ہے ان کو کیوں دے رہے ہیں۔ آپ کو ہماری بات سمجھ میں ہی نہیں آتی۔ اگر ڈائریکٹر فوڈ کو کچھ سمجھ ہی نہیں تو لوگ تو مریں گے ہی۔ عدالت نے بلوچستان حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
21 کروڑ روپے کا غریب کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ 1200 روپے فی چالیس کلوگرام گندم خریدنے کی اہلیت نہیں رکھتے ان کیلئے کیا کیا جارہا ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ صرف کاغذ پر کیلوریز لکھنے سے تو لوگوں کو یہ کیلوریز نہیں مل سکیں گی۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ سمریاں بھجوانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ بلوچستان میں کتنی فیئر پرائس شاپس ہیں ان کے بارے میں آپ کو معلومات ہونی چاہئیں۔ فون کرکے پتہ کریں اور تفصیلات بتائیں۔ ڈائریکٹر خوراک نے بتایا کہ ابھی سبسڈی نہیں دے رہے ہیں فی الحال رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا اسلئے فیئر شاپس بھی نہیں ہیں‘ دس منٹ میں پتہ کرکے جواب دیں۔ کے پی کے حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 3853.77 ملین روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ اس بجٹ میں ہم نے 5 ارب روپے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے ذریعے غریب لوگوں کی فہرست مرتب کرکے یہ رقم اور فائدہ دیا جائے گا اس حوالے سے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ کمیٹی کو چھوڑیں‘ یہ بتائیں کہ غریب لوگوں کا تعین کیسے کریں گے اور وہ لوگ سبسڈی کے مستحق ہیں ان تک یہ چیزیں کیسے پہنچیں گی‘ مانیٹر کیسے کریں گے۔ خیبر پختونخواہ کی لاء افسر نے کہا کہ بجٹ کا معاملہ ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ پانچ ارب ہو یا پچاس ارب‘ اگر لوگوں تک اس کا فائدہ نہیں پہنچا تو یہ سب فضول ہے۔ ہمیں صوبے میں تبدیلی دیکھنے کی امید تھی۔ ضرب المثل ہے ”تریاق از عراق“ جب تک عراق سے سانپ کے ڈسنے کا تریاق آئے گا سانپ کا ڈسا تو مر جائے گا۔ یہ کمیٹیوں کا وقت ہے آپ ابھی تک کمیٹیوں میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع‘ تحصیل وار لوگوں بارے معلومات حاصل ہونی چاہئیں۔ ہمیں کمیٹیاں نہیں چاہئیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ کمیٹیوں سے تو صرف خرچہ ہی بڑھتا ہی اور کچھ نہیں ہوتا۔جسٹس جواد نے کہا کہ حکومتوں کے سینوں میں دل ہونے چاہئیں۔
19 جولائی 2013ء کو پہلا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ شمالی وزیرستان متاثرین بھی آئے ہوئے ہیں حکومت کیا کررہی ہے۔ لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں تک کھانا نہیں پہنچ پاتا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی حکومت دیکھ رہی ہے۔ پانچ ارب روپے چھوٹی رقم نہیں ہے۔ ٹارگٹڈ طریقے سے لوگوں تک اناج کی ترسیل ہونی چاہئے‘ پرسوں تک جواب دیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ کمیٹی‘ کمیٹی کا سٹاف‘ گاڑیاں اس سے اور کیا حاصل ہوگا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ آٹھ ماہ ہوگئے لیکن معاملے میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہورہی۔ ہمیں کمیٹی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر فوڈ کوہاٹ ڈویژن عبدالجلیل پیش ہوئے اور بتایا کہ پانچ ارب روپے کی سبسڈی تین طریقوں سے دینے بارے غور کیا گیا ہے۔ سمارٹ کارڈ یا راشن کارڈ جاری کئے جائیں یا پھر یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے اناج فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کہاکہ کے پی کے سیکرٹری فوڈ کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ججز کو حکومت نے ویسے بھی بہت سی مراعات دے رکھی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے ہمیں تو اس سبسڈی کی دمڑی بھی نہیں ملنی چاہئے۔ نجانے صوبے بھر میں کتنی کمیٹیاں ہوں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رزاق اے مرزا پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر ناصر پیش ہوئے۔ ستمبر میں گندم کی قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہمیں گندم کی پیداوار کا شارٹ فال نہیں ہے تو پھر لوگوں تک اناج کیسے پہنچے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ ہم جو آٹا دیتے ہیں اس سے لوگوں کو دس روپے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی سوچ ٹھیک لگ رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے بتایا کہ آشیانہ سکیم‘ لوگوں کو قرضے‘ پانچ مرلہ پلاٹ دئیے جارہے ہیں۔ خواتین کیلئے صنعت زار ہیں۔ لاہور‘ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی گھر بنائے جائیں گے۔ 2008ء میں حکومت پنجاب نے سستی روٹی سکیم شروع کی تاہم اس کا عوام تک فائدہ نہیں پہنچ سکا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ اس سکیم سے تو امراء نے بھی فائدہ اٹھایا ہوگا۔ سستے تندور میں بھی ٹارگٹڈ بات نہیں کی گئی۔رزاق اے مرزا نے بتایا کہ راشن کارڈ سکیم شروع کی جارہی ہے۔
جن لوگوں کی انکم ڈیڑھ سو روپے سے کم ہے ان کیلئے سکیم جاری کی جائے گی۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم امریکہ میں رہتے ہیں ڈالروں کی کیوں بات کررہے ہیں۔ رزاق مرزا نے بتایا کہ 173 روپے فی کس کے علاوہ دالیں‘ چینی اور آٹا دیا جائے گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ لوگوں کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ اس کاغذ کے پرزے سے تھر کی بھوک و ننگ والا خوشحال ہوجائے گا۔ گزٹ میں شائع کرنے سے خوشحال نہیں آجائے گی۔ سندھ حکومت کے لاء افسر نے بتایا کہ ہمیں جو سہولت وفاق دے رہا ہے ہم آگے لوگوں کو دے رہے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہمیں قوانین سے دلچسپی نہیں لوگوں کو ریلیف ملنا ہی ہماری دلچسپی ہے۔ وفاق اور صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بنیادی حقوق دے۔ اگر وہ نہیں دیں گے تو ہم اپنی ذمہ داری سے روگردانی نہیں کرسکتے۔ حکومت صرف کمیٹیاں بنانے کے علاوہ کوئی ذمہ داری ادا نہیں کررہی۔ ضخیم فائلیں تو بن گئیں مگر ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ سرکاری افسران ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر صرف کاغذوں کا پیٹ بھرتے رہتے ہیں۔ قانون تو بن جاتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ عدالت نے کہا کہ تمام صوبوں کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جو کچھ اللہ توفیق دے گا عدالت اپنا کام کرے گی۔ اس حوالے سے کسی کو کوئی خوش فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ وفاق صوبوں اور صوبے وفاق کی بات کررہے ہیں۔ کمیٹیوں سے نکل کر عملی کام کئے جائیں۔ اب تو جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ عدالت نے وفاق اور صوبوں سے کہا کہ آپ انڈر ٹیکنگ دیں گے یا ہم فوڈ سیکرٹریز کو طلب کریں۔ یہ عدالت کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ حکومت کے کاموں سے ان کو آگاہی بھی دے۔ ہم بالکل مطمئن نہیں‘ کچھ صوبے کمیٹیاں بنارہے ہیں۔ کچھ قانون بناکر گزٹ میں چھاپ رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ امراء اور ہمارے جیسے مراعات یافتہ افراد کیلئے حکومت کے کام مذاق نہیں ہیں مگر غریبوں کیلئے ضرور ہیں۔ چاروں صوبائی خوراک و زراعت سیکرٹریز پیش ہوں اور اس حوالے سے انڈرٹیکنگ بھی دیں۔ عدالتی حکم پر وفاق اور صوبوں نے صحیح طور پر عمل نہیں کیا۔
سبسڈی دی جارہی ہے۔ یہ غریب اور امراء کے درمیان امتیازی صورتحال رکھتی ہے۔ صوبوں نے جو رپورٹ دی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے۔ بلوچستان میں 2009ء سے سبسڈی نہیں دی دی جارہی ہے۔ صرف رمضان کیلئے سبسڈی دی گئی ہے۔ کوئی فیئر پرائس شاپ صوبی بھر میں نہیں ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے صوبائی سکیم سے آگاہ کیا۔ غریب لوگوں کو سبسڈی ٹارگٹڈ فوڈ آئٹم دئیے جائیں گے۔ سمارٹ کارڈ و دیگر کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اس کام کیلئے پانچ ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ وفاق کی سکیمیں اس کے علاوہ ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ کیساتھ پیش ہوکر بتایا کہ غربت کے خاتمے کیلئے کئی طرح کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ فوڈ آئٹمز کی غریبوں کو ترسیل کیلئے کوئی ٹارگٹڈ سکیم شروع نہیں کی گئی۔ سندھ حکومت نے بتایا کہ ایک بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے جس میں غربت ختم کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔ بل صرف کاغذ کلا ٹکڑا ہے اس سے غربت کیسے ختم ہوگی۔ موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ اور سیرت اصغر سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی بھی پیش ہوئے اور کہا کہ ہم سبسڈی دے رہے ہیں باقی ذمہ داری اب صوبوں کی ہے۔ اس بارے وفاقی حکومت 200 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔جسٹس جواد نے کہا کہ لوگوں کو کھانا اور اناج دانہ نہیں مل رہا۔
گھروں میں بیٹھ کر افسران سروے کرالیتے ہیں کہ اتنے فیصد لوگ غریب ہیں۔ بی آئی ایس پی کا سروے کچھ اور مقصد کیلئے ہے۔ ان کی رپورٹ بھی کافی اور ٹارگٹڈ نہیں ہے۔ وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ جو رقم اور سبسڈی خوراک کیلئے رکھی گئی ہے وہ اسی پر ہی استعمال کی جائے کسی اور آئٹم پر استعمال نہ ہوسکے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کی رپورٹس اطمینان بخش نہیں ہیں‘ آٹھ ماہ گزرچکے ہیں اور سب سے زیادہ قابل ترجیح معاملے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی جارہی‘ صرف کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ ان حالات میں ہم ہدایت جاری کرتے ہیں کہ فوڈ سیکرٹریز اپنی تجاویز کیساتھ پیش ہوں جن میں کمیٹیوں کا تذکرہ نہ ہو اور عملی طریقے بتائے گئے ہوں کہ جس سے عام لوگوں تک آٹا پہنچ سکے‘ بتائے جائیں۔ سیکرٹریز انڈر ٹیکنگ بھی دیں گے کہ سکیمیں تیار کرکے بروقت ان پر عمل کیا جائے گا۔ یہ وفاق اور صوبوں کیلئے آخری موقع ہے۔ ہم اس معاملے سے تھک چکے ہیں۔ پیر کو سماعت کی جائے گی۔ ہم حلف لیں گے اگر اس کی پاسداری نہ ہوئی تو جو نتائج ہوں گے اس بارے میں لاء افسران سیکرٹریز کو بتادیں۔ 7 جولائی کو سماعت ہوگی۔ سیکرٹریز عدالتی احکامات بارے اکتوبر 2013ء سے لے کر اب تک کے حوالے سے رپورٹ بھی دیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 2 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
سوئٹزرلینڈ باہر، ارجنٹائن ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں
-
کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے،پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے اور یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے جیت سکتی ہے،وقار یونس، ہمارے سامنے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم گولز ہیں،لانگ ٹرم میں ورلڈ کپ اور بھارت ... مزید
-
فرنچ اوپن چیمپیئن نڈال اور شیرپووا ومبلڈن سے باہر
-
اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی ومبلڈن سے باہر
-
8 سال کے تمام ایونٹس پر بگ تھری کا قبضہ ،بگ فور کچھ حاصل نہ کر سکا
-
میچ فکسنگ ، کیوی کرکٹر لو وینسنٹ پر تاحیات پابندی عائد
-
وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ، بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے قواعد وضوابط کو بھی یکسر نظر انداز کردیا گیا ، بلٹ پروف گاڑیاں 12کروڑ روپے مالیت کی ہے
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،اتحاد کی قوت سے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے:شہبازشریف،پاک ا فواج وطن عزیز کی بقاء ،سلامتی اوراستحکام کے لئے امن کے دشمنوں سے برسرپیکار ہیں ،پوری قوم ... مزید
-
جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج اور اہم دستاویزات واپس کرنے سے انکار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھانہ مارگلہ کے اے ایس آئی کیخلاف کیس تفتیش کیلئے ایف آئی اے کو بھجوادیا، اسلام آباد کی پولیس دنیا کی ناکام ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کرنیوالے ٹربیونل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
-
راولپنڈی،اے این ایف حکا م نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں محمد حنیف عباسی اور ان کے شریک جرم ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا
-
پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے مسئلے سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کے انتظامات کر رہی ہے ، پرویز خٹک ،ہمیں اس مشکل سے نمٹنے کے انتظامات کا موقع نہیں ملا، آپریشن میں ہماری رائے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ سرمایہ کاری بارے قائم مشترکہ بینک اکاؤنٹ سے رقم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی
-
خیبرایجنسی جمرودمیں گیس سلنڈر دھماکہ سے 6افرادجاں بحق ،5زخمی
-
رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح 100 روپے فی کس ہوگی، مفتی منیب
-
شہری اپنے شہر کا کوڈ ملا کر 1135پر دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں، فوجی حکام
-
خضدار، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ہندو تاجر قتل
-
مغربی کنارے سے لاپتہ ہونے والے تین یہودی نوجوانوں کی لاشیں بر آمد ، ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے اسے ’اس کی قیمت ادا‘ کرنا پڑے گی‘ اسرائیلی وزیراعظم، مغویوں کے قتل کا بدلہ، اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ... مزید
-
عراق میں دولت اسلامیہ عراق وشام کی فاتحانہ پیش قدمی کے بعد ایرا ن و لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ بھی میدان میں کود پڑی، عراق کے اہل تشیع جنگجووٴں کو اسلحہ و رقوم کی فراہمی شروع
-
برطانوی یونیورسٹی کاگذشتہ مہینے قتل ہونے والی سعودی طالبہ کے نام پر یادگاری اسکالرشپ کے اجراء کا اعلان
-
یورپی یونین، عدالت نے فرانس کی جانب سے لگائی گئی نقاب پر پابندی کی توثیق کردی
-
امریکا نے مزید تین سو اہلکار عراق روانہ کر دیے،امریکی فوجیوں کو اپنے سفارت خانے اور امریکی شہریوں اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے تعینا ت کیا جا ئے گا ، امریکی عہدیدار،ان فوجیوں کی تعیناتی کیساتھ عراق ... مزید
-
شاہ عبداللہ کی عراقیوں کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کی امداد ،تشدد سے متاثرہ عراقیوں میں مذہب اور نسل سے بالاتر ہوکر امداد تقسیم کی جائیگی
-
مخالف جنس سے کھیل اسلام کے منافی ہے ،سعودی عالم ،وقت کے ضیاع والے کھیلوں اور فٹ بال میچ دیکھنے کی ممانعت ہے، فتوی
-
بھارت،پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں مسلمان نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے دماغ میں چپ فٹ کرکے روبوٹ بنا دیا
-
سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کرپشن کیس میں گرفتار،کرپشن کیس نکولس سوکوزی کے سیاسی مستقبل کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین
-
القاعدہ کی مدد کرنے کے الزام میں امریکی شہری کو13 سال قید
-
شہزادہ خالد بن بندر سعودی انٹیلی جنس کے نئے سربراہ مقرر، شہزادہ بندر بن سلطان کو خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، خصوصی ایلچی اور نیشنل ڈیفنس فورس کے سیکرٹری کے عہدے بھی دے دیئے گئے
-
برطانیہ میں سیاہ فام بچے اپنے مستقبل سے پر یشا ن،سیا ہ رنگت انہیں ملازمت ملنے کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتی ،سفید فام بچوں میں سے تین چوتھائی کو یونیورسٹی جانے کا شوق ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہر ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب ، 10ٹینک شکن بارودی سرنگیں ،ان سرنگوں میں استعمال ہونے والے 700 سے زائد پائپ اور دہشت گردوں کا مواصلاتی نظام پکڑ لیا گیا، پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں بارودی ... مزید
-
طالبان کا آپریشن ضرب عضب کے جواب میں آپریشن صلاح الدین ایوبی شروع کرنے کا اعلان
-
قبائلی علاقوں میں ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کا بلاامتیاز خاتمہ کرینگے، نواز شریف ،شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرینگے، ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،ایئرچیف سے ملاقات میں گفتگو،شمالی وزیرستان ... مزید
-
اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
پاکستان نے ہلمند کی لڑائی میں پاکستانی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے افغا ن الزامات کو مسترد کردیا،افغان حکام کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے،ترجمان دفتر ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کمیشن کے جج، طاہر القادری سمیت شیعہ رہنماوٴں پر خودکش حملے کی دھمکی دے دی
-
غازی عبدالرشید قتل کیس ، پرویزمشرف کو عدالت حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ منظور، 23جولائی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم،عدالت نے پرویز مشرف کے دونوں ضامن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا
-
توہین عدالت کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے،آئی جی کو ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت،عجیب نظام ہے کہ پیمرا کے جتنے بھی چیئرمین ... مزید
-
میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار شہید ،ایک زخمی
-
جسٹس ناصر الملک ملک کے بائیسویں چیف جسٹس مقرر،نئے نامزد چیف جسٹس ناصرالملک انتہائی پیشہ وراور ماہر جج کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، قانونی حلقے،سوات میں پیدا ہوئے،وہ ایک سال 10دن چیف جسٹس کے عہدہ پر ... مزید
-
کراچی، وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت ہونے پر مسترد ، درخواست غلط بیانی پر مشتمل ہے، وریر اعظم کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا ہے،سندھ ہائیکورٹ
-
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیس،وفاق اور صوبوں کی رپورٹس مسترد،سپریم کورٹ نے7 جولائی کو وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز خوراک کو ذاتی طور پر طلب کر لیا،امراء اور مراعات یافتہ طبقے کو بھی سبسڈی میں شامل کرکے ... مزید
-
پاکستان نے 296 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی،فہرست میں 47 عام شہری 237 ماہی گیر جرائم میں ملوث 12 نوجوان ماہی گیر شامل
-
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام طلب کر لئے ، تحفظ پاکستان بل قومی اسمبلی میں بھی اتفاق رائے سے منظور ہونا چاہئے،خورشید شاہ،تھر کے مسئلہ میں وفاق،فوج اور کے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف ای سی ایل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف دائر کی گئی وفاق کی اپیل پر فریقین سے پانچ سوالوں کے جوابات طلب کرلئے
-
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں گرفتاری اور سزا کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب کرلی ،عدالت عالیہ کے حکم نامہ سمیت دیگر ر یکارڈ بھی دو ہفتوں ... مزید
-
امریکی عدالت نے این ایس ا ے کو پاکستان سمیت 193 ملکوں کی جاسوسی کا اختیاردے رکھا ہے، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف،این ایس اے کو ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یورپی یونین اورعالمی توانائی ایجنسی کی جاسوسی کا اختیار ... مزید
-
کشمیر خیبرپختوخواہ اور نادرن پنجاب میں مون سون کی بارشوں سے زیادہ متاثرہ ہوں گے، میجر جنرل سعید علیم ، سدرن پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں کم ہوں گی، گزشتہ سال کی نسبت اس سال بارشیں ... مزید
-
خورشید شاہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل جلد کرنے پر اتفاق،سپیکر نے اب تک ملنے والے نام خورشید شاہ کو بتادیئے، اپوزیشن لیڈر کی چند روز میں نام دینے کی یقین دہانی،مسلم ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے تھی،سراج الحق، اب جبکہ ساڑھے سات لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ، جس کے لیے اب بھی رہائش، خوراک، علاج، حفاظت، سحری اور ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر سے داخل ہونے والے دو خاندانوں کے70 افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.