سوئٹزرلینڈ باہر، ارجنٹائن ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں

بدھ 2 جولائی 2014 06:07

ریو ڈی جنریو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فٹبال ورلڈ کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹینا کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔

کئی مواقعوں پر سوئس ٹیم گول کے انتہائی قریب پہنچی لیکن تجربے کی کمی کے باعث ان مواقعوں کو گول میں تبدیل نہ کر سکی جبکہ دوسری جانب ارجنٹینا نے بھی گول کے کئی مواقع ضائع کیے۔میچ کے پہلے اور دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔

ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں دنوں ٹیموں نے برتری کے حصول کی شدید کوشش کی لیکن ان کی یہ کوششیں کارگر نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس دوران سوئس گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ایک ایسے موقع پر جب اس میچ کا نتیجہ بھی پینالٹی کک پر برآمد ہوتا نظر آتا تھا، ارجنٹینا کے اسٹار مڈفیلڈر اینجل ڈی مریا نے میسی کے پاس پر گیند کو گول کی راہ دکھا دی۔ارجنٹینا کے گول کے بعد سوئس حریف کے حملوں میں تیزی آ گئی اور آخری لمحات میں انہیں گول کرنے کا یقینی موقع بھی ملا لیکن بدقسمتی سے گیند گول میچ ختم ہونے سے قبل سوئٹرزلینڈ کو پینلٹی ایریا کے قریب فری کک ملی تاہم سوئس ٹیم فائدہ نہ اٹھاسکی اور ارجنٹائن نے میچ ایک صفر سے جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :