بنگلہ دیش، جہادیوں سے تعلق کے الزام میں برطانوی شہری گرفتار

منگل 30 ستمبر 2014 08:32

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء ) بنگلہ دیش میں ایک برطانوی شہری کو اسلامی ریاست کے لیے بھرتیاں کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کا رہائشی چوبیس سالہ سمیع الرحمان اسلامی ریاست اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے لیے بھرتیاں کرنے کی غرض سے فروری میں بنگلہ دیش پہنچا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اس نے بنگلہ دیش سے لوگوں کو شام میں لڑنے کے لیے بھیجنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ رحمان نے ایسا منصوبہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :