ایران انقلابی گارڈز نے ملکی ساختہ دفاعی ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا

منگل 30 ستمبر 2014 08:36

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)ایران کے انقلابی گارڈز نے ملکی ساختہ دفاعی ہتھیاروں کے تجربات کئے ہیں ۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈ نے ریموٹ کنٹرول سڑک کنارے بارودی سرنگ،رائفل اور ٹرپل بیرل کینن سمیت دیگر ملکی ساختہ فوجی ہارڈ ویئر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ ڈیڑھ سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کر سکتی ہے ۔انقلابی گارڈ کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل محمد ہاکپور نے بارودی سرنگ راہیت کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سرنگ کے باعث ہماری مسلح افواج کی دفاعی صلاحتیں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :