چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیف آف نیول ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملا قات ،پیشہ وارانہ امور اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے آپریشن سے متعلق امو ر پر تبا دلہ خیا ل

منگل 30 ستمبر 2014 08:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیف آف نیول ایڈمرل آصف سندھیلہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقات میں ایڈمرل آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کے سیلاب آپریشن میں معاونت پر بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایڈمرل آصف سندھیلہ کے درمیان آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایڈمرل آصف سندھیلہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے آپریشن سے متعلق بھی راحیل شریف کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :