سوڈان میں تعینات ہسپانوی سفارت کار قتل

منگل 30 ستمبر 2014 08:29

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء ) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعین ایک ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 61سالہ مقتول سفارت کار خرطوم میں اسپین کے سفارت خانے کے قونصلر سکیشن میں تعینات تھا۔وہ سوڈانی دارالحکومت کے علاقے گارڈن سٹی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نا معلوم قاتلوں نے گھر میں گھس کر ان پر چاقو سے پے در پے حملے کیے جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو کیا، سوڈانی پولیس اور وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم قاتلوں نے قتل کیا ہے۔ریاست خرطوم کے خصوصی تفتیش کاروں کی ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں اور اس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔،وزارتِ خارجہ نے اسپین کے سفارت خانے اور مقتول سفارت کار کے ورثاء سے تعزیت کی ہے اور ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :