وفاق نے پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،مقدمے کی سماعت اٹارنی جنرل کی استدعا پر یکم اکتوبرکومقرر

منگل 30 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء )وفاق نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔مقدمے کی سماعت اٹارنی جنرل کی استدعا پر یکم اکتوبرکومقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے لارجربنچ قائم کیاجاچکاہے تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور ان کی موجودہ صورتحال کا ریکارڈ بھی موجود ہے جبکہ سابق صدر کے خلاف مقدمات میں ججز نظر بندی، بینظیر قتل ، اکبر بگٹی اور سنگین غداری کے کیسز شامل ہیں۔

وفاق کی جانب سے ریکارڈ جمع کراتے ہوئے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ سابق صدر متعلقہ مقدمات میں ماتحت عدلیہ کے طلب کرنے پر پیش نہیں ہورہے اور ہر سماعت پر کوئی نہ کوئی جواز پیش کردیا جاتا ہے۔