ملتان،شاہ محمود کے گھر پر6 میٹر، میپکو نے نوٹس جاری کردیئے ،ایک گھر پر صرف ایک میٹر لگ سکتا ہے، 6 میٹر کس قانون کے تحت لگیں ہیں،میپکو حکام نے شاہ محمود سے15 دنوں میں جواب طلب کر لیا

منگل 30 ستمبر 2014 08:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)میپکو نے شاہ محمود کے گھر پر 6 میٹر چیک کر کے نوٹس جاری کر دیا اور کہا کہ شاہ محمود 15 دن کے اندر میٹروں پر وضاحت کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز میپکو ایکسین ممتاز آباد علی اکرم گجر نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر 6 میٹر لگے ہوئے ہیں اور منظور آباد سب ڈویژن میں واقع شاہ محمود کا گھر میں 6 میٹروں کی موجودگی پر انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے کہ وہ15 دنوں میں وضاحت پیش کریں کیونکہ قانون کے مطابق ایک میٹر صرف ایک گھر پر لگ سکتا ہے جبکہ میپکو ایکسین نے کہا کہ شاہ محمود کے گھر پر جس نے چھ میٹر لگائے اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :