افغانستان، افغان صدراشرف غنی کی حلف برداری تقریب سے پہلے پرتشدد کارروائیاں،دو بم دھماکے ، پکتیکا میں دو طرفہ لڑائی کے دوران سات طالبان مارے گئے ،کابل ایئر پورٹ روڈ پر نصب بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 30 ستمبر 2014 08:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)افغان صدر اشرف غنی کے حلف اٹھانے کے چند منٹ پہلے ہی کابل میں زوردار دھماکا ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نئے صدر کی تقریب حلف برداری سے پہلے عسکریت پسندوں کی طرف سے دو حملے کیے گئے ہیں۔ پہلا کار بم دھماکا مشرقی صوبے پکتیکا میں ہوا، جہاں ایک حکومتی کمپاوٴنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پکتیکا میں دو طرفہ لڑائی کے دوران سات طالبان مارے گئے ہیں۔ اس جھڑپ میں چار پولیس اہلکاروں اور دو شہریوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسرا دھماکا دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ روڈ پر نصب بم سے ہوا، جس میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،واضح رہے کہ تقریب حلف برداری کے موقع پر افغان دارلحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔