آصف علی زرداری کا عیدالاضحیٰ لاہوریوں کے ساتھ منانے کااعلان

منگل 30 ستمبر 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ لاہوریوں کے ساتھ منانے کااعلان کردیا،اکتوبرکے پہلے ہفتے سے لاہورکے بلاول ہاوٴس میں پراوٴڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہورآئیں گے ،انہوں نے پارٹی رہنماوٴں کوپارٹی ورکروں کے اجلا س کے شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے آصف علی زرداری عیدالاضحیٰ بھی لاہورمیں ہی منائیں گے اوربلاول ہاوٴس میں قربانی کریں گے اوروہاں پراپنے قیام کے دوران وہ پارٹی کی تنظیم نواورپنجاب میں پارٹی کومتحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :