اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے تین ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے آج طلب کر لیا

منگل 30 ستمبر 2014 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے آج منگل کو طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو جن میں این اے 2 انجینئر حامد الحق ،این اے 3ساجد نواز اوراین اے 4ڈاکٹر عمران خٹک کو بلایا ہے اور ان ممبران سے استعفوں کی تصددیق کی جائے گی واضع رہے سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ممبران کو فرد فرد بلانا چاھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ممبران اجتماعی طور پر اکٹھے بلانا چاھتا ہے