ایشین گیمز ، پاکستان نے تاحال صرف 2میڈل جیتے ہیں ،سوئمنگ، سائیکلنگ، والی بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور شوٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ہی راوٴنڈ میں منہ کی کھانا پڑی،ماضی کی طرح اینچون ایشین گیمز میں آج کل پاکستانی ہاکی ٹیم کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے، پاکستان نے گروپ بی سری لنکا، چین اور عمان کے علاوہ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ آج منگل کو ملائیشیا سے ہو گا،پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت بنگلہ دیش کو چار رنز سے ڈرامائی شکست دے کر پہلا طلائی تمغہ اپنے وطن کے نام کیا، کراٹے میں سعدی عباس میدان مار سکتے ہیں کبڈی صرف دو ملکوں کا کھیل ہے، اس لیے اس میں پاکستان کا تمغہ یقینی ہے، رگبی ٹیم سے امید نہ رکھی جائے، رگبی ٹیم اپنے اخراجات خود برداشت کر رہی ہے۔ یہ پاکستان کا کلر فروخت کرنے کے مترادف ہے، ہم نے پاکستان کا کلر خون پسینے سے پایا تھا جسے آج دو ڈھائی لاکھ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں گلاسگو کے ایک ہوٹل کے بیروں کو پاکستان لان بال ٹیم میں شامل کیا گیاخدا را پاکستانی پرچم پر رحم کیجئے ، کرنل آصف ڈار

منگل 30 ستمبر 2014 08:04

اینچون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز میں پاکستان نے تاحال صرف دو میڈل جیتے ہیں۔ سوئمنگ، سائیکلنگ، والی بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور شوٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ہی راوٴنڈ میں منہ کی کھانا پڑی۔ماضی کی طرح اینچون ایشین گیمز میں آج کل پاکستانی ہاکی ٹیم کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے۔ پاکستان نے گروپ بی سری لنکا، چین اور عمان کے علاوہ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ منگل کو ملائیشیا سے ہو گا۔

پاکستانی ٹیم چھبیس گول داغ چکی ہے اور ناقابل شکست ہے۔ سابق کپتان محمد ثقلین کے مطابق ہاکی قوانین میں تبدیلی پاکستان کو کو راس آگئی ہے۔ ثقلین نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ پندرہ پندرہ کے چارکوارٹرز ہونے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس اور تھکن کا مسئلہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف صرف دو گول ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے فاروڈز بھی اب ڈیفنس کی مدد کے لیے اپنے ہاف میں واپس پہنچ رہے ہیں۔

بارش سے متاثرہ خواتین کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت بنگلہ دیش کو چار رنز سے ڈرامائی شکست دے کر پہلا طلائی تمغہ اپنے وطن کے نام کیابارش سے متاثرہ خواتین کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت بنگلہ دیش کو چار رنز سے ڈرامائی شکست دے کر پہلا طلائی تمغہ اپنے وطن کے نام کیاآٹھ بار کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کے ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل کی بابت ۔

بارش سے متاثرہ خواتین کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت بنگلہ دیش کو چار رنز سے ڈرامائی شکست دے کر پہلا طلائی تمغہ اپنے وطن کے نام کیا۔ فائنل میں لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ یوسف نے دو وکٹیں اڑا کر پاکستان کی سنسنی خیز کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کا دوسرا تمغہ مراتب علی کے مرہون منت رہا جنہوں نے ووشو کی ستر کلوگرام کٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔

سوئمنگ، سائیکلنگ، والی بال بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور شوٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ہی راوٴنڈ میں منہ کی کھانا پڑی۔جوڈو میں شاہ حسین شاہ کامن ویلتھ گیمز کی کارکردگی کا اعادہ نہ کر سکے اور 100کلو گرام کلاس میں ہار گئے۔ سکواش میں ایشیائی چیمپئن عامر اطلس کو ڈراپ کرنا مہنگا پڑا اور پاکستانی ٹیم کویت سے ہارکر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

ویٹ لفٹرز نے ایشین گیمز میں پاکستانی تاریخ کا سب سے رسواکن باب رقم کیا۔ بیس بال ٹیم جاپان اور چین سے ہار گئی جبکہ فٹبال میں پاکستان کی امیدوں پر کوریا نے دو صفر اور چین نے ایک صفر سے پانی پھیر دیا۔ایشین گیمز دو ہزار چودہ میں ہاکی کے علاوہ اب پاکستانی آس کراٹے، کبڈی اور باکسرز سے وابستہ ہے۔ اس بارے میں کرنل آصف ڈار کا کہنا تھا کہ کراٹے میں سعدی عباس میدان مار سکتے ہیں۔

کبڈی صرف دو ملکوں کا کھیل ہے، اس لیے اس میں پاکستان کا تمغہ یقینی ہے۔ رگبی ٹیم سے امید نہ رکھی جائے۔ کہا گیا کہ رگبی ٹیم اپنے اخراجات خود برداشت کر رہی ہے۔ یہ پاکستان کا کلر فروخت کرنے کے مترادف ہے۔ آصف ڈار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا کلر خون پسینے سے پایا تھا جسے آج دو ڈھائی لاکھ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں گلاسگو کے ایک ہوٹل کے بیروں کو پاکستان لان بال ٹیم میں شامل کیا گیا۔ خدا را پاکستانی پرچم پر رحم کیجیے۔