پاکستان میں سینئر کھلاڑیوں کی عزت سے رخصتی کا رواج نہیں‘شاہد آفریدی

منگل 30 ستمبر 2014 08:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینئر کھلاڑیوں کی عزت سے رخصتی کا رواج نہیں۔چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی ہے یونس خان سے بات کریں‘ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں کوئی اور ڈان بریڈ مین نہیں جو تسلسل سے پرفارم کرتا ہو۔

(جاری ہے)

کپتانی ملی ہے بھاری ذمہ داری سمجھ کر محنت کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سعید اجمل کی کمی محسوس کر رہے ہیں دعا ہے وہ جلد ٹیم میں واپس آئے تاہم ان کے علاوہ قومی اسپنر بہت اچھے ہیں۔ یونس خان کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بورڈ کو اپنے مستقبل بارے بتانا چاہیے بورڈ کو چاہیے کہ وہ سنیئر کھلاڑیوں کو عزت سے رخصتی کا موقع دے -

متعلقہ عنوان :