حکمرانوں نے پوری قوم کوقرضے تلے دبادیا،وفاق اورصوبے قرضوں پرپل رہے ہیں ، ڈاکٹرطاہرالقادری،حکمرانوں نے تمام کاروبارپرقبضہ کرلیا،میرے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے والابقایاجات کے لئے رورہاہے ،ن لیگ برطانیہ میں میری کوئی جائیدادثابت نہیں کرسکے ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب

منگل 30 ستمبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30ستمبر۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ حکمرانوں نے پوری قوم کوقرضے تلے دبادیا،وفاق اورصوبے قرضوں پرپل رہے ہیں ،حکمرانوں نے تمام کاروبارپرقبضہ کرلیا،میرے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے والابقایاجات کے لئے رورہاہے ،ن لیگ برطانیہ میں میری کوئی جائیدادثابت نہیں کرسکے ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن نے پنجاب سمیت پورے ملک کوکنگال کردیا،2007ء میں پنجاب وسائل میں سرپلس تھا،7سال میں پنجاب452ارب روپے کامقروض ہوگیاہے ،کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے کشکول اٹھالئے ،اورپوری قوم کومقروض بنادیاہے ،حکمران قرضہ لیکراپنی عیاشیوں پرخرچ کررہے ہیں ،کسی بھی جمہوری ملک کاوزیراعظم قرض نہیں لے سکتا،حکمرانوں سے پوچھاجائے کہ پنجاب کوکیوں مقروض بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت 94فیصدبیرون قرضہ ہے ،پنجاب میں سکولوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،گھوسٹ سکول چل رہے ہیں 80فیصدآبادی پینے کے پانی سے محروم ہیں ،60لاکھ پڑھے لکھے افرادکے خلاف روزگارنہیں ہے ،محکمہ صحت میں 8ہزارآسامیاں خالی پڑی ہیں ،ملک کاساراپیسہ لوٹ ماراورذاتی مفادات کے لئے استعمال ہورہاہے ،قرضے حکمرانوں کی جیب میں جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میری جنگ ایسے نظام کے خلاف ہے جہاں محکوم حاکم اورکمزورطاقتورکامحاسبہ کرسکے ،موجودہ اسمبلیاں حکمرانوں کااحتساب نہیں کرسکتیں ،ایسانظام چاہتے ہیں جہاں طاقتورکامحاسبہ ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے تمام کاروبارپرقبضہ کرلیا،پولٹری فارم فیڈفارم سمیت مرغیوں کاکاروبارپنجاب کے حکمران خودکرتے ہیں اورپنجاب میں مرغی کی قیمت بھی خودہی مقررکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب مارکیٹ میں اتنے کے مرغے ہوتے ہیں توریٹ بڑھادیتے ہیں جبکہ دوسروں کی باری آتی ہے تو40سے 50روپے سستاکردیتے ہیں