صدر اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات،امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دے دیا ، جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)امریکی صدر بارک اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات اور وائٹ ہاوس میں کئی بارمشتبہ افراد کے گھس جانے کے بعد ہدف تنقید بننے والی امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق پیئرسن کے مستعفی ہونے کے بعد سیکرٹ سروس کے تجربہ کار اہلکار جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے مستعفی ہونے والی جولیا پیئرسن کو بلاکر ان کی خدمات کو سراہا۔ صدر اوباما نے مزید کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ہونے والے تازہ واقعات کے بعد سیکرٹ سروس میں نئی سربراہ کا تعین ہونا ضروری ہے ۔