ایشین گیمز ہاکی : بھارت نے پاکستان کو 4-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ،پاکستان کو اولمپک 2016ء کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ بھارت نے فائنل جیت کر کوالیفائی کرلیا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 07:48

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) ایشین گیمزہاکی میں بھارت نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ،پاکستان کو اولمپک 2016ء کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہاکی کے فائنل میں دونوں جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر کیا گیا جہاں پر پاکستانی گول کیپر عمران بٹ اپنی ٹیم کو نہ بچا سکے اور پانچ میں سے صرف ایک گول روک پائے جبکہ پاکستان صرف دو گول کرسکا اس طرح بھارت نے پاکستان کو 4-2سے شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ اولمپک 2016ء کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا تاہم بھارت نے اولمپک کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :