بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ تین شدت پسند ہلاک‘ اہم کما نڈر سمیت چار گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:12

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک‘ چار گرفتار۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بنوں کے علاقے جانی خیل میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :