لاہور لائنز کی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے کیلئے غور شروع ،پی سی بی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے آئندہ چند ہفتوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ نئے چہرے آنے کا امکان ہے ، ذرائع

جمعہ 3 اکتوبر 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں لاہور لائنز کی ٹیم کیلئے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے کیلئے غور شروع کردیا۔ لاہور لائنز کی جانب سے بھارت میں اچھی کارکردگی دکھانے پر نمایاں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے کھلاڑیوں سے رابطے بھی کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز کی طرف سے زیادہ تر کھلاڑی قومی ٹیم میں پہلے سے موجود ہیں جبکہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں لیکن قومی کھلاڑیوں کو مزید میچز کے اندر اپنی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر بہتر رکھنا ہوگا جس میں قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے میڈیکل طور پر فٹ رکھنا ہوگا اور اچھے کھیل کا مظاہرہ بھی تسلسل سے کرنا ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ نئے چہرے آنے کا امکان بھی ظاہرہ کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :