پشاور گو نواز گو کے نعرے پر دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، گولیاں چل گئیں، ایک طالب علم زخمی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:04

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) گو نوا ز گو کا نعرہ اب پرتشدد ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے وزیر آباد میں لڑائی ہوئی اب پشاور میں گولیاں چل گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں ایک تنظیم کے رکن نے کلاس کے دوران گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا جس پر مخالف گروپ مشتعل ہو گیا۔ تصادم کے دوران فائرنگ بھی ہوئی جس سے شہاب نامی طالبعلم زخمی ہو گیا۔ طلباء نے احتجاج بھی کیا

متعلقہ عنوان :