ملا عمر کی عید الضحیٰ کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش، افغانستان کے مجاہد عوام نے جارحیت کے خلاف بے دریغ قربانیوں کے بدولت اللہ کی نصرت سے امریکہ وانکے اتحادیوں ا ورداخلی حامیوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے ، مجاہدین دشمن کو مزید دباؤمیں لانے وجہادی مزاحمت سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنے جہادی صفوں میں مزیداتحاد پیداکریں افغان عوام کے ساتھ اچھے اخلاق ،نرمی ،اورقریبی تعلقات کا سلسلہ اوربھی مضبوط کریں،سربراہ افغان طالبان کا پیغام

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:19

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) افغانستان کے سابق سربراہ وطالبان اسلامی تحریک کے رہبر ملا محمد عمر نے عید الضحیٰ کے پرمسرت موقع پر دنیا کے تمام مسلمان بھائیوں ،بہنوں کو مبارکباد پیش کی اوراللہ تعالیٰ کی رضاکے خاطر ہونے والی سب طاعات وقربانیوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں عیدپیغام میں کہا کہ افغانستان کے مجاہد عوام نے جارحیت کے خلاف بے دریغ قربانیوں کے بدولت اللہ کی نصرت سے امریکہ وان کے اتحادیوں ا ورداخلی حامیوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے افغانستان کیلئے کے تمام ترمعاہدے غیر موثر وسیاسی کوششیں ناکامی ورسوائی کا شکار ہوگئیں امریکی قیادت میں ویلزمیں نیٹو ممالک کا بے نتیجہ اجلاس ،افغانستان میں انتخابات کے عنوان سے حالیہ رسوائی اورامارت اسلامیہ کے مجاہدین کی مسلسل پیش رفت اس کا واضح ثبوت ہے سب جان گئے کہ امریکی جارحیت پسندوں نے افغان عوام پر کتنے نااہل وغیر وں کے مفادات کے وفاداروں کو مسلط کردیا 13سالوں کے دورانیہ نے جارحیت پسندو اوران کے داخلی مزدوروں کی جانب سے عوام پر کتنے مظالم ڈھائے گئے عالمی دنیا وافغان عوام نے دیکھ لیا کہ امریکی جارحیت کے سائے تلے افغان صدارتی انتخابات کے نام پر جو پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا وہ محض عوام کے بہلانے کیلئے تھا افغانوں کے ووٹ کی حیثیت محض نمائشی رہی امریکی آج اپنی تاریخ کی سب سے طویل ترین جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں بے انتہا عسکری واقتصادی نقصانات ،عالمی سطح پر امریکی حیثیت میں کمی یہ سب امریکا کے زوال کے علامات ہیں وہائٹ ہاؤس حکام مایوسی کی حالت میں اس ناکام جنگ کو جیتنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کی جیت کے سارے امکانات معدوم ہوچکے ہیں اورجن داخلی لوگوں کو مجاہدین کے خلاف لڑاتے ہیں وہ بھی اپنا حوصلہ ہارچکے ہیں اور ان کے آپس میں گہرے اختلافات پیداہوچکے ہیں

مجاہدین دشمن کو مزید دباؤمیں لانے وجہادی مزاحمت سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنے جہادی صفوں میں مزیداتحاد پیداکریں افغان عوام کے ساتھ اچھے اخلاق ،نرمی ،اورقریبی تعلقات کا سلسلہ اوربھی مضبوط کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مددکے بعد ہماری تمام ترجہادی کا میابیاں اسی عوامی حمایت کا نتیجہ ہیں ایک آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ وہی ذات ہے جس نے اپنی مدداورمومنوں کے وسیلے سے آپ کی مددکی آیت کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ عام مسلمانوں کا تعاون حاصل کرنا کامیابی کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے انشاء اللہ افغان عوام کے تعاون سے جہادی کامیابیوں کا گراف اوربھی اونچا ہو جائیگا اوردشمن پر اس کا بھی زیادہ اثر ہوگا امریکا اوراس کے اتحادیوں کے خلاف جہاد کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ،اسلامی نظام کی حاکمیت ،جارحیت کا خاتمہ ،ملک کا دفاع اوربلا تفریق مصیبت زدہ عوام کی خوشحالی ہے پیغام میں مجاہدین کو ہدایت کی کہ وہ امریکی وداخلی جنگجوؤں کی صفوں میں داخل ہونے والے مجاہدین کیلئے حالات ووسائل کی دستیابی ودشمن کی صفوں سے بلند رتبہ حکام اورسیکورٹی اہلکاروں کی دعوت کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں دشمن کی صفوں میں موجود مجاہدین کے گھروں اوربچوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیں اورجو لوگ دشمن کی صف سے علیحدہ ہوکر آئیں ان کو امن کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق باعزت زندگی کے اسباب مہیا کریں تمام بیرونی وداخلی حلقوں سے رابطوں ،آئندہ کی پالیسی اورتعلقات کا قیام صرف اورصرف افغان طالبان کے سیاسی دفتر کی ذمہ داری ہے قیادت کی اجازت کے بغیر کسی شخص یادارے کو امارت اسلامیہ کے نمائندہ کی حیثیت سے کسی بیرونی یااندرونی فریق سے روابط قائم کرنے کا حق نہیں امریکہ اب تک افغانستان کے متعلق نارواسلوک کررہاہے تمام عالمی حلقوں کے سامنے ہمارے موقف کی حقانیت واضح ہوچکی ہے ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے عسکری وسیاسی کوششوں سے قانونی حق استعمال کررہے ہیں ملک میں جارحیت کا خاتمہ ،مقتدرہ اسلامی حکومت کا قیام بنیادی مقصد ہے آخر میں تمام مسلمانوں سے امیدرکھتاہوں کہ عیداورقربانی کے ان ایام میں نادار،بے آسراہم وطنوں ،مجاہدین ،مہاجرین شہداء واسیروں کے خاندانوں ،یتیموں اوربیواؤں کو یاد رکھیں حسب استطاعت عید کے خوشیوں میں اس سے تعاون کریں اوراللہ آپ کو عظیم اجردے گا۔