امریکی جیوری کا فلپس کو میڈیکل آلات کے نمونوں کیخلاف ورزی کرنے پرامریکن ماسیمو کو ادائیگی کا حکم

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)ایک امریکی جیوری نے گزشتہ روز نیدر لینڈ کے الیکٹرونکس کے سب سے بڑے ادارے فلپس کو حکم دیا ہے کہ وہ دو میڈیکل آلات کے نمونوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی کارپوریشن ماسیمو کو 466.8ملین ڈالر کی ادائیگی کرے۔ڈلاوری جیوری کے آٹھ ارکان نے دو ہفتے تک مقدمے کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔یہ عدالتی کارروائی کیلیفورنیا میں قائم ماسیمو کی طرف سے فروری2009ء میں شکایت دائر کرنے کے بعد کی گئی۔

(جاری ہے)

جیوری کے ارکان نے عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی پایا کہ ماسیمو نے فلپس کے ایک نمونے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے جیسا کہ نیدر لینڈ کی فرم نے دعویٰ کیا تھا۔فلپس کے ترجمان سٹیوکلنک نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں فیصلے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے اور جیوری کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ہمیں یقین ہے کہ فلپس نے ماسیمو کے دو مبینہ دعویٰ شدہ نمو نوں میں سے کسی جائز اور نافذ العمل نمونے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارہ فیصلے پر تبصرے کے لئے ماسیمو کے کسی ترجمان سے فوری طور پر رابطہ نہیں کرسکا ، یہ کیس خون میں آکسیجن کی سطح معلوم کرنے کی غیر دخل اندازی ٹیکنیک نبض کے معائنے سے متعلق ہے۔ماسیمو کے حصص کی شرح نیویارک میں 12.88فیصد کے اضافے سے 24.02پر بند ہوئی۔