811ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع کرادئیے ،الیکشن کمیشن

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 811ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع کرادئیے ہیں جبکہ 300ارکان نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر سیفران جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی فریال تالپور نے تاحال اثاثے جمع نہیں کرائے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ کے 104ارکان میں سے 89ارکان ،قومی اسمبلی کے 342ارکان میں سے 277ارکان نے جمع کرائے ہیں پنجاب سے 207سندھ سے 118کے پی کے سے 73اور بلوچستان سے 46ارکان نے جمع کرادیے ہیں