پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اکتوبر کو ہوگا ،قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے

جمعہ 3 اکتوبر 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اکتوبر کو ہوگا جس میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جبکہ 7 اکتوبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے دبئی میں گلوبل اکیڈمی میں پریکٹس کی جبکہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔