الیکشن کمیشن نے سینٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، 4 اکتوبر کو چار اقلیتی سینیٹروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو کا انتخاب ہوگا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے سینٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اکتوبر کو چار اقلیتی سینیٹروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو کا انتخاب ہوگا۔18 ویں ترامیم کے بعد اقلیتوں کی چار نشستیں مختص کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

3 سال کی مدت ختم ہونے پر دو سینیٹرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائرڈ کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سینٹ سیکرٹریٹ کو قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ہمس دام،امرجیت ،کامران مائیکل اور ہری رام اقلیتی نشستوں پر سینیٹرز ہیں۔