مصر نے سابق صدر مرسی کے 17 حامیوں کو 5 سے 10 سال سزائے قید سنادی

بدھ 19 نومبر 2014 08:08

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء) مصر کی عدالت نے سابق صدر مرسی کے حامی 17 افراد کو پانچ سے دس سال سزائے قید سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عدالت نے سابق معزول صدر کے حامیوں کو گذشتہ سال لوگوں کو فوج اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کیلئے اکسانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے پانچ سے دس سال کے درمیان سزائے قید سنائی ہے۔

(جاری ہے)

سزا سنائے جانے والے تمام افراد کا تعلق اخوان المسلموں اور الگاما الاسلامیہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :