بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کی آسٹریلوی ہم منصب ٹونی ایبٹ سے ملاقات ، دوطرفہ تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے فریم ورک طے کرنے کا فیصلہ ، دونوں وزراء کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط

بدھ 19 نومبر 2014 08:06

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) بھارت اور آسٹریلیا نے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ملاقات کے دوران خطے میں امن اور دہشتگردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سوشل سکیورٹی ، سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے منشیات کی تجارت کے روک تھام ، دہشتگردی اور آرٹس کلچر کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ انتہائی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :