افغانستان‘ کابل میں نیٹو فورسز کے اڈے پر خودکش حملہ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

بدھ 19 نومبر 2014 08:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)افغانستان میں نیٹو فورسز کے فوجی اڈے پر خود کش حملے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق مشرقی کابل کے علاقے پل چرخی میں غیرملکی فوجیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے کو بارودی مواد سے لدے ٹرک سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

خود کش بمبار نے بارودی سے بھری گاڑی غیر ملکی کمپاؤنڈ کے باہر دھماکے سے اڑائی، جس کے بعد دو حملہ آوروں نے خود کش حملے کے بعد اندر گھسنے کی کوشش کی ، لیکن دونوں حملہ آوور جوابی فائرنگ میں مارے گئے ،حملہ آوروں کا ہدف واضح نہیں ہوسکا۔

واقعے میں دو افغان سیکورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ دھماکے سے فوجی اڈے کا داخلی راستہ مکمل تباہ ہو گیا۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔