اٹھارہ ہزاری،امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین سراپا احتجاج ، مظفر گڑھ روڈ دو گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی

بدھ 19 نومبر 2014 07:58

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین سراپا احتجاج ، مظفر گڑھ روڈ دو گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیے رکھی گزشتہ روز نواحی قصبہ تروڑ اور بعض دیگر نواحی علاقوں کے سیلاب متاثرین نے جاوید اقبال،ربنواز بلوچ اور محمد اقبال کی قیادت میں حکومتی مالی امداد نہ ملنے پر پرلشاری پل پر خوشاب مظفر گڑھ روڈ ٹریفک کیلئے بند کرکے زبردست احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھاکہ حالیہ سیلاب نے ان کے علاقوں میں بری طرح تباہی مچائی ہے موضع تروڑ میں ابھی تین تین فٹ پانی کھڑا ہے مگر یہاں متاثرین کی بہت بڑی اکثریت مالی امداد سے محروم ہے فہرستوں میں صرف بااثر سیاسی شخصیات کی سفارش رکھنے والوں یا اہل کاروں کی مٹھی گرم کرنیوالوں کے نام شامل کیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری ملک وارث نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے مطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کی دہانی پر دو گھنٹے بعد احتجاج ختم کروا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے کلیئر کروایا ۔

متعلقہ عنوان :