بھارت،جنگی جنون عروج پر،مسلسل دوسرے روز بھی آکاش میزائل کا تجربہ کر ڈالا

بدھ 19 نومبر 2014 08:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)بھارت کا جنگی جنون عروج پر مسلسل دوسرے روزآکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرڈالا،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چندی پور میں واقع اینٹی گرینڈ ٹیسٹ رینج کے کمپلیکس ڈائریکٹر ایم وی کے وی پراساد نے بتایا کہ زمین سے فضاء میں مار کرنیوالے آکاش میزائل کا دوسرے روز بھی کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل25کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور60کلوگرام وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :