اسلام آباد کے شالیمار گراوٴنڈ میں تین روزہ وسیم اکرم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ، جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی،تین روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ اختتام پذیر، نوجوانوں میں کرکٹ کو جنون ہے، وسیم اکرم

بدھ 19 نومبر 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)اسلام آباد کے شالیمار گراوٴنڈ میں تین روزہ وسیم اکرم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ، جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی ، قومی ہیرو وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ کا سلسلہ شہر شہر جاری رہے گا۔تین روز تک جاری رہنے والے وسیم اکرم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا کیمپ اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراوٴنڈ میں لگایا گیا جس میں جڑواں شہروں کے علاوہ بنوں ، وزیرستان ، میانوالی سمیت کئی شہروں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں قومی سٹارز وسیم اکرم ، محمد یوسف ، شعیب اختر اور یاسر عرفات نے کوچنگ کے فرائض ادا کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں کرکٹ کا جنون پایا جاتا ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بہترین رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھیکھلاڑی موجود ہیں۔ یونس خان نے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دئیے۔ مصباح الحق بھی ٹک ٹک نہیں بلکہ بہترین کھلاڑی کیساتھ ساتھ اچھے کپتان بھی ثابت ہوئے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی جبکہ محمد عامر پہلے سے بھی بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں۔ عمار