مجھے دہشت گرد کہنے والے اپنے لیڈروں کی ان ملاقاتوں کو بھی یاد رکھیں جو انہوں نے میری موجودگی میں کی ہیں، شیخ رشید،مجھے زیادہ مجبور کیاگیا تو ان ملاقاتوں کے احوال قوم کے سامنے پیش کر دونگا موجودہ حکومت بجلی تیل اور پی ٹی وی تک محدود ہے، انہی اداروں کے زریعے پھنسے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 19 نومبر 2014 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ مجھے دہشت گرد کہنے والے اپنے لیڈروں کی ان ملاقاتوں کو بھی یاد رکھیں جو انہوں نے میری موجودگی میں کی ہیں اگر مجھے زیادہ مجبور کیاگیا تو ان ملاقاتوں کے احوال قوم کے سامنے پیش کر دونگا موجودہ حکومت بجلی تیل اور پی ٹی وی تک محدود ہے اور انہیں اداروں کے زریعے پھنسے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت نہایت مشکل ترین وقت سے گذر رہا ہے ہر طرف بھوک افلاس غربت اور بے روزگاری نے ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں اور قوم کو مذید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے جو حکومت 16ماہ میں ملک سے پولیو کا خاتمہ نہ کرسکی تھر میں بھوک اورافلاس سے بچوں کی اموات کو نہ روک سکی وہ بجلی لوڈشیڈنگ کا کیا خاتمہ کرے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ جعلی اسمبلی کے سپیکر ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں موجودہ حکومت کاتمام تر مینڈیٹ جعلی ہے اور ایک تیز ہوا کا جھونکا ان کو بہا کر لے جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ایک منصوبے کے تحت مجھے دہشت گرد کہا جارہا ہے اور میں وفاقی وزیر اطلاعات کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی زبان پر قابو رکھیں ورنہ میں بھی ان کے قائد میاں نواز شریف کے ان ملاقاتوں کو احوال قوم کے سامنے پیش کردونگا جو انہوں نے میری موجودگی میں کی تھی بیرون ممالک سے 148ارب روپے کی امداد ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا اور تمام رقم ڈوب گئی اب دوبارہ ہاتھ پھیلائے جارہے ہیں اس وقت ملک کی حالت یہ ہے کہ بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے عوام جسم فروشی پر مجبور ہیں میں نے ایسے نظام کو آگ لگانے کی بات کی تھی جس میں انصاف نہ ہو اور عوام پس رہے ہوں اور یہ بات میں ہمیشہ کہتا رہونگاانہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کاسربراہ ہوں اور ہماری اپنی پالیسیاں ہیں ملک میں ایل این جی لانے والے خاقان عباسی قوم کو بتائیں کہ وہ کس ریٹ پر ایل این جی لارہے ہیں اور ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں مجھے معلوم ہے کہ بلیو ائیر کس طرح قائم ہوئی حکومت کی ایما پر ایف بی آر کے حکام میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے اگر ان میں ہمت ہے تو لال حویلی اجائیں سب کومعلوم ہے کہ شیخ رشید لال حویلی میں رہتا ہے انہوں نے کہاکہ عمران کی 90دن کی حالیہ سیاست 90سالوں کی سیاست سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ملک کے عوام سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا سیکھ گئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں ان تک پہنچی ہیں انہوں نے کہاکہ 30نومبر کو بہت بڑا جلسہ ہوگا جس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کی جانب سے ایک بڑا جلوس شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :