نوشہرہ میں 4 بوری بند تشدد زدہ لاشیں برآمد،چاروں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مارکرقتل کیا گیا

بدھ 19 نومبر 2014 08:01

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء) رسالپور کے علاقے برہ بانڈہ میں 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ میں رسالپور کے علاقے برہ بانڈہ کے قریب سوکئی روڈ پر 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جب کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں، چاروں افراد کو فائرنگ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی 4 لاشوں میں سے 2 کی شناخت اصغر اور مشتاق کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے ، چاروں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد شناخت شدہ لاشیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔