ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی آسٹریلیا پہنچ گئی ، رونمائی تقریب،تقریب میں آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے اعظم اور سابق کرکٹرز بھی تقریب میں شریک تھے ، بھارتی وزیر اعظم نے لیجنڈ پلئیرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

بدھ 19 نومبر 2014 07:53

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایم سی جی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئندہ سال ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے شرکاء ممالک کی سیر کر کے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ میں ٹرافی کی رونمائی کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے اعظم اور سابق کرکٹرز شریک تھے۔ راجیو گاندھی کے بعد ایم سی جی کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بنے۔ بھارتی وزیر اعظم نے لیجنڈ پلئیرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سابق کرکٹرز میں آسٹریلیا کے سٹیورٹ کلارک ، گلین میگرا ، بھارت کے سنیل گواسکر اور کپل دیو شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :