دبئی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 403 رنز بنا کر آؤٹ ،پاکستان نے 34رنز پر 2وکٹیں گنوا دیں، اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 369رنز درکار،ٹام لیتھم 137 ، مارک گریک 43رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے4،احسان عادل اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ اظہر علی اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی جانب سے توفیق عمر 16، شان مسعود 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، یونس خان 1اور اظہر علی 4رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، ٹم ساؤتھی اور مارک گریک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

بدھ 19 نومبر 2014 07:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 403 رنز ، پاکستان نے 34رنز پر 2وکٹیں گنوا دیں ، یونس خان 1اور اظہر علی 4رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، توفیق عمر 16، شان مسعود 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کو اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 369رنز درکار ہیں ،پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے4،احسان عادل اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ اظہر علی اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

۔ ا س سے پہلے نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 403 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم 137 اور کوری اینڈریسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم دوسرے ہی اوور میں اینڈریسن 9 رنز بنانے کے بعد احسان عادل کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹام لیتھم بھی اپنے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے راحت علی کا شکار بن گئے اور 137 رنز بنانے کے بعد ہی میدان بدر ہوگئے، چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیمس نیشم تھے جو صرف 17 رنز ہی بنا سکے، ساتویں وکٹ کی شراکت میں واٹلنگ اور مارک کریگ نے 68 رنز جوڑے اور 346 کے مجموعے پر واٹلنگ 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم ساوٴتھی 17، مارک کریگ 43 اور ٹرینٹ بولٹ 2 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایش سودھی 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذوالفقار بابر نے 4،احسان عادل اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ اظہر علی اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔403رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 28رنز پر پہلی وکٹ گری جب شان مسعود 13رنز بنا کر بولڈ ہوئے ،32 پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور توفیق عمر 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کریگ اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان کو اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 369رنز درکار ہیں جبکہ یونس خان 1 اور اظہر علی 4رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :