شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکو فوری طور پر سپیشل پولیس فورس میں بھرتی کیا جائے،آئی جی خیبر پختونخواہ کی آر پی او بنوں کو ہدایت

بدھ 19 نومبر 2014 08:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء) آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے آر پی او بنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو سپیشل پولیس فورس میں فوری طور پر بھرتی کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر خان درانی نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کو فوری طور پر سپیشل پولیس فورس میں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور اس حوالے سے آر پی او بنوں کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ بنوں میں گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے بعد کیمپوں کی دیکھ بھال اور وہاں کی حالت زار کو درست کرنے اور خوراک کی تقسیم کار کیلئے آئی ڈی پیز میں ہی لوگوں کو سپیشل فورس میں تعینات کیا جائے اور سپیشل فورس کیمپوں میں امن و امان کی صورتحال اور نظم و ضبط قائم کرنے پر مامور ہوں گے۔