اندھی محبت : دادی اماں نے نوجوان سے شادی کرلی،برطانیہ کی 47 سالہ دادی اماں نے تیونس کے 32 سالہ نوجوان سے شادی رچا کر ثابت کر دیا کہ محبت سچ مچ اندھی ہوتی ہے, جین کے پوتے پوتیوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے

بدھ 19 نومبر 2014 08:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء)برطانیہ کی 47 سالہ دادی اماں نے تیونس کے 32 سالہ نوجوان سے شادی رچا کر ثابت کر دیا کہ محبت سچ مچ اندھی ہوتی ہے۔ جین کے پوتے پوتیوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔ذرائع ابلا غ کے مطابق برطانیہ کی دادی اماں کی عمر 47 سال ہے اور پوتے پوتیوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔ 47 سالہ جین کی تیونس کے محمد سے ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

گپ شپ سے شروع ہونے والی یہ ملاقات جلد ہی محبت میں بدل گئی اور بی اماں نوجوان سے شادی کرنے تیونس پہنچ گئیں۔ شادی کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو لندن لانے کیلئے جتن شروع کر دئیے ہیں۔ انگریزی کمزور ہونے کے باعث برطانیہ نے نوجوان کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس پرجین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، نائب وزیر اعظم اور ملکہ برطانیہ کو خط لکھ ڈالا ہے۔ محبت کا یہ عالم ہے کہ جین تیونسی نوجوان کیلئے اسلام قبول کرنے کو بھی تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :