سیاسی بحران ، ہیٹی کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونیکا عندیہ

اتوار 14 دسمبر 2014 08:51

پورٹ آئیوپرنس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)ہیٹی کے وزیراعظم لاؤرنٹ لموتھی ملک کے سیاسی بحران پر قابو پانے میں مدد دینے کے لئے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں ، یہ بات صدر مائیکل مارٹیلے نے گزشتہ روز بتائی ہے۔مارٹیلے نے قوم سے کہا کہ لموتھی استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں میں نے ان کے فیصلے کا اعتراف کرایا ہے اور انہیں ان کی جرات پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر کی طرف سے قائم کیے جانیوالے ایک مشاورتی کمیشن نے رواں ہفتے سفارش کی ہے کہ لموتھی ان حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر جنہوں نے گزشتہ تین سال میں پارلیمانی انتخابات کرانے میں ناکامی کی وجہ سے ملک کے سیاسی بحران کو گہرا دیا ہے، مستعفی ہو جائیں۔لموتھی اور مارٹیلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے قبل ازیں اس وقت پرتشدد رخ اختیار کر گئے جب پولیس اہلکاروں اور اقوام متحدہ کی امن فوج نے صدارتی محل کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر نیوالے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔مارٹیلے کے مخالفین ان پر ہیٹی کو آمرانہ اقتدار کی طرف لٹانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔پارلیمنٹ کا مینڈیٹ جنوری میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد مارٹیلے کو فرمان کے ذریعے اقتدار میں رہنا پڑے گا ۔